جج کی رخصت،رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

جج کی رخصت،رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور:ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت جج کی رخصت کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیاتھا،عدالت نے اے این ایف کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوے ریکارڈ طلب کر رکھاہے.

تاہم جج جسٹس چودھری مشتاق احمدکے رخصت پر ہونے کے بنا پر سماعت نہ ہو سکی،عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔