وزیراعظم کی ترک ڈرامہ ”ارطغرل غازی“ کو پی ٹی وی پر نشر کرنیکی ہدایت

وزیراعظم کی ترک ڈرامہ ”ارطغرل غازی“ کو پی ٹی وی پر نشر کرنیکی ہدایت

کراچی:ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ”دیریلس ارطغرل“ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو وزیراعظم عمران خان نے سرکاری چیلن پی ٹی وی پرنشرکرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے مشہورترک سیریل “ارطغرل غازی” پی ٹی وی پرنشرکرنے کی ہدایت کردی۔ ڈرامہ سیریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہد ارطغرل غازی کی زندگی پربنایا گیا ہے۔

اس متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے، سیریل کو پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے، ترک سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت اوراسلامی ہیروزکو اجاگرکیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ارطغرل سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ وہ ترک اوغوز کی شاخ قائی کے سردار تھے۔ انہیں عام طور پر غازی کے لقب سے جانا جاتا ہے۔ عثمان اول کے زمانے میں ملنے والے سکوں سے ارطغرل کی تاریخی حیثیت ثابت ہوتی ہے۔