چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ 


تفصیلات کے مطابق ، درخواست متحدہ اپوزیشن کی جانب سے دائر کی گئی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر اپوزیشن کے 11 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاق کو فریق بنایا گیا جس میں موقف اپنایا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے پر آرٹیکل 213 خاموش ہے، آرٹیکل 213 کی خاموشی سے آئینی بحران پیدا ہو جائے گا۔