یواین جنرل اسمبلی اجلاس،وزیر اعظم نے عالمی وبا سے بچاﺅ کیلئے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا

At the UN General Assembly, the Prime Minister presented a 10-point agenda for global warming

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا مسئلہ ہے،مہلک مرض نے اب تک 15لاکھ افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیا جبکہ ساڑھے 6کروڑ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ویکسین ہر ایک کو ملنی چاہیے۔


تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے عالمی وبا سے بچائو کیلئے دس نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا۔


 عمران خان نے کہا کہ وبا کے باعث ترقی پذیر ممالک اپنی معیشت کو سنبھالنے کے قابل نہیں رہے،اس لیے 500 ارب ڈالر کا خصوصی فنڈ مختص کیا جائے۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان وبا کی دوسری لہر کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے، جبکہ پہلی لہر کے دوران پاکستان کی حکمت عملی کامیاب رہی ،عمران خان نے قرضوں میں ریلیف پر جی 20 ممالک سے اظہارِتشکر بھی کیا۔


وزیراعظم نے ترقی پذیر ملکوں سے رقم کا غیر قانونی انخلا روکنے کے لیے فوری اقدات کرنے کا مطالبہ بھی کردیا اور کہا کہ بدعنوان سیاستدانوں اور جرائم پیشہ افراد کی لوٹی ہوئی دولت واپس کی جائے۔


وزیراعظم عمران خا ن نے کہا کہ قلیل مدتی قرضے کم شرح پر فراہم کیے جائیں جبکہ ترقی میں معاونت کے حوالے سے وعدوں پر بھی عملدرآمد کیا جائے۔


عمران خا ن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ انفراسٹرکچر کے شعبے میں 15 کھرب ڈالر سالانہ کی سرمایہ کاری کی جائے اور موسمیاتی تبدیلی کیلئے 100 ارب ڈالر سالانہ کا ہدف بھی یقینی بنایا جائے۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت بین الاقوامی مالیاتی نظام کی از سر نو تعمیر کی ضرورت ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک مسئلے کے حل کیلئے ترجیحی اقدامات کریں۔