عالمی وبا سے بچائو،ملک بھر میں آج یوم دعا منایا جارہا ہے

President announces nationwide prayer day today

اسلا م آباد:صدرمملکت نے آج ملک بھر میں یوم دعا منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عالمی وبا سے بچائو کے لئے یوم دعا منایا جارہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اپیل کی تھی کہ  عالمی وبا سے بچائو کیلئے جلسے اور جلوس کچھ عرصے کیلئے موخر کر دئیے جائیں۔


صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ صورتحال مزید غور اور حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کی متقاضی ہے، عوام عبادات جاری رکھیں لیکن احتیاطی تدابیر کے ساتھ، 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد گھروں پر نماز ادا کریں اور مساجد نہ جائیں۔


صدر مملکت نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ میڈیا عالمی وبا سے متعلق آگہی مہم بھرپورطریقے سے چلائے۔


عالمی وبا کی دوسری لہر اور ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے علمائے کرام نے حکومت کو ایس او پیز پر مکمل عمل کروانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔


صدر پاکستان عارف علوی کی زیر صدارت عالمی وبا کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس مولانا حنیف جالندھری نے بتایا کہ اس وقت مدارس وبا کے حوالے سے حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کر رہے ہیں اور اس دوران مفتی اقبال چشتی نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتیں ہر معاملے پر کیڑے نکالنا چھوڑیں اور وبا کو سنجیدہ لیں۔