عالمی وبا نے مزید 55 افراد کی جان لے لی،3ہزار262 نئے کیس رپورٹ

The global pandemic has claimed 55 more lives, with 3,262 new cases reported

اسلام آباد:عالمی وبا کی دوسری لہر نے ملک بھر میں مزید 55 افراد کی جان لے لی جبکہ 24 گھنٹے میں 3 ہزار 262 نئے کیس رپورٹ کئے گئے۔
نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر وبا سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار260ہوگئی،24گھنٹے میں 44 ہزار 627 ٹیسٹ کیے،جس میں سے 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


ملک بھر میں اب تک 4لاکھ 10 ہزار 72 افراد اس موذی مرض سے متاثر ہوچکے ہیںجبکہ3 لاکھ 50 ہزار 305 مریض وبا کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے۔


وبا کے باعث زیادہ تر اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں پر 3 ہزار 115 افراد جان گنوا بیٹھے ہیں جبکہ سندھ میں 2 ہزار 983 ،کے پی کے میں 1 ہزار389 ،اسلام آباد332 ،گلگت بلتستان98 ،بلوچستان 169 اور آزاد کشمیر میں 174 افراداپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 31 ہزار 639 ،کے پی کے 48 ہزار264 ،سند ھ میں 1 لاکھ 79 ہزار240 ،پنجاب میں 1 لاکھ 21 ہزار 753 ،بلوچستان 17 ہزار 333 ،آزاد کشمیر 7 ہزار 151اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 692 افراد عالمی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی جبکہ کراچی مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جہاں 20.12 فیصد ہے۔


2 ہزار469 مریض اس وقت تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں جبکہ ملک بھر میں وبا کے 301 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔


این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں 80 ،ملتان 40 ،راولپنڈی19 ،فیصل آباد میں 4 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ کراچی میں 75 اور حیدر آباد میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔


پشاور میں 41 اور ایبٹ آباد میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ اسلام آباد میں 40 اور مظفر آباد میں 2 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
یاد رہے کہ عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان میں تمام سکولوں کو 10 جنوری تک بند کردیا گیا تھا۔