ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی ندیم نذیر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

Nadeem Nazir, MD, LNG Terminal Limited, has been removed from office

اسلام آباد:پٹرولیم ڈویژن نے پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی ندیم نذیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی کوایل این جی سپلائرزکواضافی ادائیگیوں کے الزام پر ہٹایا گیا ہے جبکہ معاملے پر تحقیقات کیلئے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پٹرولیم ڈویژن کی ذیلی کمپنی جی ایچ پی ایل کےسی ای اومسعود نبی کمیٹی کے سربراہ ہیں،مسعودنبی کو ہی پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کا اضافی چارج بھی دیا گیاہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کتنی اضافی ادائیگیاں کی گئیں اصل رقم تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی،ندیم نذیر پر الزامات کی انکوائری کی جائےگی جبکہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے سی ای او مسعود نبی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ کمیٹی میں عمر سعید اور احسان بھٹی شامل ہیں جبکہ ندیم بابر کیخلاف بنائی گئی 3 رکنی کمیٹی الزامات کی تحقیقات کرےگی ۔