ایسا قانون لا رہے ہیں جس سے کرپٹ افسران کی پکڑ ہو گی، وزیراعظم

ایسا قانون لا رہے ہیں جس سے کرپٹ افسران کی پکڑ ہو گی، وزیراعظم
کیپشن: ایسا قانون لا رہے ہیں جس سے کرپٹ افسران کی پکڑ ہو گی، وزیراعظم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیٹزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اب ہماری حکومت ایسا قانون لا رہی ہے جس میں غلط کام کرنے والے افسران کی پکٹر ہو گی۔ گزشتہ ادوار میں حکمرانوں نے خود کو مطلعق لعنان سمجھتے رہے ہیں اور انگریزوں کے بعد حکمرانوں نے بھی وہی طرز اپنایا اور عوام کی خدمت نہیں کیونکہ عوام کی خدمت کرنا ہی حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کے بعد حکومت میں آنے والے کی ذہنیت بھی تبدیل نہیں ہوئی اور غلاموں کے وہ حقوق نہیں ہوتے جو آزاد شہری کے ہوتے ہیں اور ریاست مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی اور اس ریاست میں غریبوں اور یتیموں کا خیال رکھا جاتا تھا۔ 

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا ڈی سی اور اے سی سمیت اگر کوئی تھانیدار بھی عوام سے پیسوں کا مطالبہ کرے تو سٹیزن پورٹل پر اس کی شکایت کریں اور اگر ضلعی سطح پر جو افسر تنگ کر رہا ہوں اس کی بھی نشاندہی کریں جس کا حکومت ازالہ کرے گی۔ ایسی ریفارمز لا رہے ہیں جو غلط کام کرے گا اس کا تبادلہ نہیں کرے گے بلکہ نوکری سے ہی فارغ کر دیا جائے گا۔ 

وزیراعظم نے کہا تیس لاکھ لوگوں نے ابھی تک سٹیزن پورٹل کا استعمال کیا اور پورٹل پر لوگوں نے مختلف اداروں کی نشاندہی کی جبکہ میونسپل سے متعلق زیادہ شکایات سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ لوکل سسٹم درست نہیں۔ 

وزیراعظم نے بتایا کہ ہم گاوں کی سطح تک بلدیاتی نظام کے ذریعے اختیارات دیں اور ایسا نظام نافذ لائیں گے کہ ہر شہری کے مسائل حکومت حل کرے گی۔ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی اس پورٹل کو استعمال کیا اور اعتماد کا اظہار کیا جبکہ ان کو مزید کہتا ہوں کہ سٹیزن پورٹل پر اپنے مسائل کی مزید نشاندہی کریں