چینی کی قیمت میں کمی

چینی کی قیمت میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو

 لاہور،مارکیٹ میں نئی چینی آتے ہی قیمتوں میں کمی آگئی ۔اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو ہوگئی ۔ عوام نے چینی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ شہریوں کا کہناتھا کہ چینی کی قیمت میں کمی سے ریلیف ملا ہے تاہم حکومت دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی لانے کے اقدامات کرے ۔ 

واضع رہے کہ پچھلے دوماہ کے دوران کچھ شہروں میں چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کرگئی تھی ۔  
چئیرمین آل پاکستان ٹریڈرز ایسویشن اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ چینی کی ہول سیل کی  قیمت 80 روپے فی کلو تک جاپہنچی تھی لیکن اب گنے کی بروقت کرشنگ کی وجہ سے قیمت 80 روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔