اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی کا راستہ مشکل ہو جائے، مریم کو شہباز شریف کا مشورہ

اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی کا راستہ مشکل ہو جائے، مریم کو شہباز شریف کا مشورہ
کیپشن: اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی کا راستہ مشکل ہو جائے، مریم کو شہباز شریف کا مشورہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، شہباز شریف ، اور حمزہ شہباز کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ مسلم لیگ کے 3 بڑوں کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پر اتفاق رائے اور 13 دسمبر کو لاہور جلسے میں اسمبلیوں سے استعفے دینے کا بھی امکان ہے۔ تینوں کے مابین ہونے والے ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مریم نواز نے اپنی ریلیوں کے حوالے سے بھی بتایا۔ 

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو شہباز شریف نے سیاسی معاملات چلانے سے متعلق مشورے دیئے اور مریم نواز نے شہباز شریف کی ہدایات سے اہم لیگی ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے۔ 

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ استعفوں کے بارے میں آخر میں سوچیں اور اس حد تک نہ جائیں جہاں سے واپسی کا راستہ مشکل نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی سے استعفوں کے آپشن کے حوالے سے بھی تحفظات ہیں۔ 

دوسری جانب مریم نواز سے خواتین ارکان اسمبلی اور دیگر رہنماوں نے ملاقات کی اور اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کے دوران  پی ڈی ایم کے لاہور میں 13 دسمبر کو ہونے والے جلسے کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران خواتین نے جلسے کی کامیابی اور پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیںاور مریم نواز نے خواتین اراکیں کو جلسے میں بھر پور شرکت کی دعوت دی۔