سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 مریض انتقال کر گئے، مراد علی شاہ

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 مریض انتقال کر گئے، مراد علی شاہ
کیپشن: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 مریض انتقال کر گئے، مراد علی شاہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا گزشتہ 24 گھنٹوں میں آٹھ مریض انتقال کر گئے اور 1664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ان میں سے 972 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15500 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1664 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 10.7 فیصد ہے۔ سندھ میں ابتک کورونا کے 2037493 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 180904 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزید 972 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اس طرح صحتیاب افراد کی تعداد 157006 ہو چکی ہے یعنی بحالی کی شرح 87 فیصد ہے اور 8 مزید افراد کے انتقال سے مجموعی تعداد 2991 ہو گئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 20907مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 20066 گھروں میں ، 11 آئسولیشن سینٹرز میں اور 830 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔  729 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 73 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور 1664 نئے کیسز میں سے 1360 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 445 ، ضلع شرقی 431، ضلع غربی 166، ضلع کورنگی 116، ضلع وسطی 112 اور ضلع ملیر میں سے 90 مزید نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدر آباد 94، جامشورو 21، لاڑکانہ 17، شہید بینظیر آباد 16، سجاول 15، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، دادو اور عمر کوٹ8 ، میرپور خاص 5، بدین اور گھوٹکی 6، قمبر اور سانگھڑ 4، خیرپور، مٹیاری، سکھر اور ٹھٹھہ 2، شکار پور اور ٹنڈوالہیار میں سے ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ محتاط رہیں اور ایس او پیز پر عمل کر کے خود کو اور اپنے خاندان کو اس وبائی سے محفوظ رکھیں۔