خبردار ہوشیار ،لاہو رمیں سکیورٹی ہائی الرٹ ،اہم وجہ سامنے آگئی 

Lahore Security Alert

لاہور :لاہو رمیں دہشت گردی کی ممکنہ کاروائی کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ،اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے اب تک 15 تھریٹ الرٹ موصول ہو چکے ہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات سمیت لاہور کے اہم مقامات کو بھی نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے ،اب تک اہم لاہور میں اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کے 15 تھریٹ موصول ہو چکے ہیں ،دہشتگردوں کی جانب سے اہم ایونٹس کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے اس وقت لاہور میں ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور اہم شخصیات کی موومنٹ کو محدود کر دیا گیا ہے ۔