سانحہ سیالکوٹ، واقعہ کی عدالتی تحقیقات  اور خفیہ محرکات کو بے نقاب کیا جا ئے:جے یو آئی

سانحہ سیالکوٹ، واقعہ کی عدالتی تحقیقات  اور خفیہ محرکات کو بے نقاب کیا جا ئے:جے یو آئی

لاہور: جے یو آئی کے مر کزی راہنماوں مولانا محمد یوسف ،مولانا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری ،مولانا صلاح الدین ایوبی ،مفتی ابرار احمد نے سیالکوٹ کے سانحہ کو افسو س ناک قرار دیتے ہوئےاس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ھے اور  کہاکہ اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور خفیہ محرکات کو بے نقاب کیا جا ئے۔

انہوں نے کہا کہ  ملک میں قانون کی عمل داری کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ قانون کی موجودگی میں کسی کو قانون کے استعمال کا حق نہیں دیا جاسکتا ہے۔  دین اسلام اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دیتا کسی واقعہ کی تحقیقات کے بغیر ازخود سزا دینا ۔ اسلام میں تشدداور انتہا پسندی کوئی گنجائش نہیں  ۔


جے یوآئی کے صوبائی راہنماؤں مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن ،مولانا فضل الرحمان درخواستی  ،مولانا صفی اللہ ،محمد اقبال اعوان اور دیگر نے بھی سانحہ سیالکوٹ کی شدید الفاظ میں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے ۔