سندھ کی اجرک، ٹوپی، رلی، لوک ادب، موسیقی اور روایتی کھانے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری 

سندھ کی اجرک، ٹوپی، رلی، لوک ادب، موسیقی اور روایتی کھانے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، رلی، لوک ادب، موسیقی اور روایتی کھانے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں ۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری  کا   یومِ ثقافتِ سندھ کے حوالے سے پیغام میں کہنا تھا   پاکستان سمیت دنیا بھر میں دن منانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،سندھ کی ثقافت انڈس سویلائیزیشن اور اسلامی تہذیب کا حسین امتزاج ہے ،سندھ کی ثقافت کی ماں موہن جو دڑو ہے۔

بلاول بھٹو زرداری  نے کہا پاکستان کا ثقافتی تنوع اس کی خوبصورتی اور طاقت ہے،دنیا بھی اس پر متفق ہے کہ ثقافتی تنوع انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے،پاکستانی ثقافت، آرٹ اور ادب کو فروغ دینا پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے، انہوں نے کہا پاکستانی نوجوان اپنی ثقافت کو دنیا میں جدید انداز سے اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مصنف کے بارے میں