وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا سندھ کے ثقافت کے دن پرخصوصی پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا سندھ کے ثقافت کے دن پرخصوصی پیغام

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ  سندھ کا ثقافتی دن یعنی 'ایکتا جو دھارو' مقبول عام ثقافتی تہوار ہے۔ سندھی ثقافت مہمان نوازی، رواداری او رمحبت کے جذبوں سے مالا مال ہے۔ 

 سندھ ثقافت کے دن پر   وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الٰہی  نے اپنے خصوصی پیغام  میں  کہاسندھ کی ثقافت دلکش روایات کی امین ہے،یونیسکو کی فہرست میں شامل موہنجوداڑو او رمکلی کی ثقافت دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے، اجرک کے رنگوں کی طرح سندھ کا کلچر بھی دلکش امتزاج کا حامل ہے۔

  وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا سندھ کی ثقافت سچل سرمست، عبداللہ شاہ غازی اورلعل شہباز قلندر جیسے عظیم صوفیا کرام کی محبتوں سے مالا مال ہے،اخوت اور رواداری پر مبنی سندھی ثقافت کا حسن سب سے جدا ہے،سندھ کے ثقافتی دن پر اہل سندھ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں۔ 

مصنف کے بارے میں