متنازع ٹویٹ کا کیس،کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کا  5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

متنازع ٹویٹ کا کیس،کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کا  5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

کوئٹہ : متنازع ٹویٹ کا کیس میں   جوڈیشل مجسٹریٹ  کی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کا  5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  عدالت کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کا  5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور  ہونے کے بعد   رہنما تحریک انصاف  کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے  ، عدالت نے پولیس کی اعظم سواتی  کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
 
واضح رہے کہ اعظم سواتی کیخلاف کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں متنازع ٹویٹ کا مقدمہ درج  ہے ، پی ٹی آئی رہنما کو 3 روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کرکےراہداری ریمانڈ پرکوئٹہ منتقل کیاگیاتھا۔

مصنف کے بارے میں