عمران خان کو بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو انہیں دوتہائی اکثریت ملے گی: یوسف رضا گیلانی

عمران خان کو بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو انہیں دوتہائی اکثریت ملے گی: یوسف رضا گیلانی

لودھراں: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو انہیں دوتہائی اکثریت ملے گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئندہ بھی ملک میں مخلوط حکومت بنے گی کیونکہ اتحادی جماعتیں اپنے، اپنے علاقوں میں بڑی با اثر ہے ۔ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے ۔ پھر انہیں کس چیز کا فکر کیونکہ آئندہ بھی وہ حکومت میں نہیں ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے الیکشن کرانے کا ہمارا مطالبہ نہ مانا تھا تو ہم کیسے مانتے ، عمران خان اگر بات کرنا چاہتے ہیں تو غیر مشروط بیٹھیں تاکہ راستے نکلے ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے ۔ عمران خان کو معلوم ہے اگر اسمبلیاں توڑ دیں گے تو صرف 2 صوبوں میں ہی الیکشن ہوں گے ۔ جو وزیراعلیٰ ایک ایف آئی آر درج نہیں کرا سکا وہ اسمبلی کیسے توڑے گا ۔ عمران خان کا جھوٹ پر مبنی بیانیہ ایکسپوز ہوچکا ہے ۔

پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کیخلاف میڈیا ٹرائل کیا ، جب ان کی باری آئی ہے تو کہتے ہیں فوری الیکشن ہو جائیں تاکہ ان کی کوئی بات باہر نہ نکلے ۔ ہم نے چھوٹے چھوٹے کیسز میں 10،10 سال قید بھگتی ہے ۔ ان کے تو بڑے ، بڑے کیسز ہیں اس لیے خوفزدہ ہیں اور فوری الیکشن چاہتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں