آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، تحریک انصاف 229 نشستوں کیساتھ سب سے آگے

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، تحریک انصاف 229 نشستوں کیساتھ سب سے آگے

اسلام آباد: آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، 787 نشتوں میں سے 708 کے نتائج موصول ، الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف 229 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے ۔

آزاد امیدوار 199 نشستوں کے ساتھ دوسرے ، ن لیگ 129 سیٹیں جیت کر تیسرے اور پیپلز پارٹی 104 نشستوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے ۔ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کو 28 نشستوں پر کامیابی ملی ، تحریک لبیک نے 7 ، جے یو آئی ، مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی نے 4، 4 نشستوں پر فتح حاصل کی ۔

بلدیاتی انتخابات میں کئی بڑے اپ سیٹ بھی ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر اور پیپلزپارٹی کے ممبر اسمبلی میاں وحید وادی نیلم میں اپنا اپنا حلقہ انتخاب نہ جیت سکے ۔

اسی طرح پی ٹی آئی کے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد شہر میں کارپوریشن نہ بچا سکے مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان بھائی کو اپنی یونین کونسل سے نہ جتوا سکے ۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سردار قمرزمان اور ن لیگ کے مشتاق منہاس بھی حلقہ انتخاب ہار گئے ۔

وزیر قانون سردار فہیم ربانی اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل راجہ منصور کو بھی اپنی یونین کونسل میں ناکامی کا سامنا رہا ۔

مصنف کے بارے میں