امریکی فیڈرل جج کا امیگریشن پابندی پرعملدرآمد روکنے کا حکم

امریکی فیڈرل جج کا امیگریشن پابندی پرعملدرآمد روکنے کا حکم

نیو یارک :وفاقی جج نے ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو معطل کرنے کا فیصلہ برقراررکھا۔امریکی فیڈرل جج نے 7مسلم ممالک پر پابندی کے صدارتی حکم کو عارضی طور پر روکنے کا حکم دیدیا۔حکم کا اطلاق پورے امریکا پر ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ بھی قانون سے بالاتر نہیں ہیں،اٹارنی جنرل واشنگٹن ،واشنگٹن اورمنی سوٹا نے صدارتی حکم نامے کیخلاف اپیل دائر کی تھی ۔وائٹ ہاوس نے امیگریشن آرڈر سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا عندیہ دیدیا۔

واضح رہے سات مسلم ممالک پر پابندی کے فیصلے پر پورے امریکا اور یورپ کے مسلمانوں میں شدید بے چینی کا شکار ہیں اور فیڈرل جج کا یہ فیصلہ پر ان کو امید کی ایک کرن نظر آئی ہے۔