ریلیز کے چھٹے ہفتے میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ کی فلمیں

ریلیز کے چھٹے ہفتے میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ کی فلمیں

ممبئی :فلم کی کامیابی اس کے بزنس پر منحصر ہوتی ہے ۔ریلیز کے ایبتدائی ہفتوں میں تو تقریبا سبھی فلمیں کچھ نہ کچھ بزنس کر ہی لیتی ہیں لیکن بات تب بنتی ہے جب فلم ریلیز ہوئے مہینہ بھی گزر جائے اور فلم تب بھی اچھا بزنس کرے ۔بالی ووڈ میں چند فلمیں ہی ایسی ہیں جو ریلیز کے چھٹے ہفتے بھی شاندار بزنس کر پائیں ہیں۔
3۔دنگل


عامر خان ہمیشہ کسی انوکھے خیال اور منفرد کہانی پہ کام کرتے نظر آتے ہیں۔اور عامر کا کام ہمیشہ لوگوں کو پسند آتا ہے ۔فلم دنگل بھی ایسی ہی ایک منفرد کہانی ہے جو کہ ریسلر مہاویر سنگھ کی زندگی پر مبنی کہانی ہے ۔دنگل نے نہ صرف ریلیز کے پہلے ہفتے ہی کئی ریکارڈ اپنے نام کیے بلکہ دنگل اب بالی ووڈ کی تیسری ایسی فلم بن چکی ہے جس نے ریلیز کے چھٹے ہفتے بھی 2.3کروڑ کما لیے ہیں۔
2۔تنو ویڈز مینو


کنگنا رناوت کی فلم تینو ویڈز مینو نے ریلیز کے چھٹے ہفتے 3.41کروڑ کا بزنس کیا جو فی الحال فلم دنگل سے زیادہ ہے ۔
1۔3 Idiots


ریلیز کے چھٹے ہفتے میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ کی کوئی اور فلم نہیں بلکہ عامر خان کی ہی 3Idiotsہے۔سٹوڈنٹ لائف پر مبنی یہ فلم ایک بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئے اور شاندار بزنس کیا۔3Idiotsنے اپنی ریلیز کے چھٹے ہفتے میں 4.12کروڑ کمائے تھے ۔
لیکن اگر دنگل اور تینو ویڈز مینو کے ریلیز کے سبھی ہفتوں کے بزنس کو دیکھا جائے تو تینو ویڈز مینو کی کل کمائی 150.8کروڑ تھا جو کہ دنگل سے کہیں کم ہے ۔اور تو اور فلم دنگل نے اوور آل بزنس میں 3Idiotsکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔