چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن میں بھی وزیر داخلہ چوہدری نثار پربرس پڑے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن میں بھی وزیر داخلہ چوہدری نثار پربرس پڑے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں ناکام ہوچکی ہےجبکہ نواز شریف ہر منصوبے کا تین تین بار افتتاح کرتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو ایک بار پھر خوب آڑے ہاتھوں لیا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نینشل ایکشن پلان پر عمدرآمد میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ کالعدم تنظیمیں پنجاب میں کھل کر کام کررہی ہیں۔
بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ چوہدری نثار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک گروپ کو بےقصور قرار دےچکے ہیں،سیدھی طرح کہہ دیں ہم بزدل ہیں،کارروائی نہیں کرسکتے ،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہر منصوبے کا تین تین بار افتتاح کرتے ہیں ،جبکہ پاکستان میں عوامی مفاد کے لیے سب سے زیادہ ہم نے کام کیا ہے۔بلاول بھٹو کا امریکہ کی حکومت کے بارے میں کہنا تھا کہ نئی امریکی حکومت ابتدائی دور میں ہے جبکہ مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کے احکامات کامیاب نہیں ہونگے۔

مصنف کے بارے میں