لوٹ مار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ،4ملزم اپنے انجام کو پہنچ گئے

لوٹ مار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ،4ملزم اپنے انجام کو پہنچ گئے

لاہور کے علاقہ مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں اغواء برائے تاوان اور قتل کے4 ملزمان ہلاک ہو گئے. تھانہ ہیئر کی حدود میں بھی ایک ڈاکو ماراگیا ، اوکاڑہ میں بھی مبینہ پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے کے دوران ،گولیاں لگنے سے 2ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 فرار ہو گئے،ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے.

لاہور کے تھانہ ہیئر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا،ا یس پی کینٹ کے مطابق ہلاک ہونے والےڈاکو کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ہے اور وہ25 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا.لاہور کے ہی علاقہ مناواں میں پولیس اغواء برائے تاوان اور قتل کے4 ملزمان کو نشان دہی کے لیے لیجا رہی تھی کہ گھات لگائے ملزمان کے دیگر ساتھیوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زیر حراست چاروں ملزمان ہلاک ہو گئے. جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے.سی آئی اے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان نے2016 میں سمن آباد کے علاقے سے عمان قمر نامی 14سالہ بچے کو اغواء کیا،اور 25لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا تھا.
ادھر اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے علاقہ 28 ٹو ایل کے قریب پولیس مقاملے میں 2ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے دوساتھی فرار ہو گئے  جن کی تلاش جاری ہے ۔

مصنف کے بارے میں