کراچی سے پشاور تک بادل برس پڑے ،موسم کی خبر دینے والوں نے نوید سنا دی

کراچی سے پشاور تک بادل برس پڑے ،موسم کی خبر دینے والوں نے نوید سنا دی

کراچی:  ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔  بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں جل تھل ایک ہوگیا،  ندی نالے بھی بپھرنے لگے ،لاہور سمیت پنجاب کے زیادہ تر شہروں میں  بادلوں کا بسیرا ہے ،موسم کی خبر دینے والوں نے پنجاب سمیت  خیبرپختونخوااورفاٹامیں اکثرمقامات پربارش کاامکان ظاہر کیا ہے ۔

بلوچستان میں برستی گھٹاؤں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کا رخ کرلیا 
شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے ،سبی ،خاران ،مستونگ،قلا ت ،چمن پشین میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔
میانوالی اوراور گردونواح میں بارش سے ، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،قائد آباد اورراجن پور میں بھی آسمان کھل کر برسنے لگا ، ڈی جی خان میں بوندا باندی نے موسم نکھاررکھا ہے۔سندھ کے علاقے ٹنڈو الہ یار میں بھی بادل جم کربرسے ،پشاور ،میں فروری کی جھڑی نے ، موسم نکھار دیا ،بنوں او رگردونواح میں آسمان سے وقفے وقفے سے بوندیں گرنے کاسلسلہ جاری ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے تیزہوائیں چلنے کے بعد  ہلکی بارش اور بوندا باندی نے موسم کا مزاج بدل دیا ۔ ناظم آباد ، گلشن اقبال ، معمار ، نیو کراچی ، ڈیفنس ، شاہ فیصل اور ملیر کینٹ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں  بادل برستے رہے ۔موسم کاحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ،راولپنڈی،اسلام آباد،گوجرانوالہ،لاہورسرگودھا،جنوبی پنجاب ،خیبر پختونخوا ،،فاٹا اورسندھ میں مزید بارش کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں