مسافروں کی کشتی دریائے راوی میں الٹنے کا واقعہ ، 50سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا، آپریشن جاری

مسافروں کی کشتی دریائے راوی میں الٹنے کا واقعہ ، 50سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا، آپریشن جاری

ننکانہ کے قریب دریائے راوی میں کشتی الٹنے کےبعد دوسرے روز بھی لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے پاک فوج اور ریسکیوں ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ 50 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں 150 کے قریب افراد سوار تھے۔

ماہر غوطہ خور لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں،سرچ آپریشن میں پاک فوج کے 70 جوان جبکہ ریسکیو 1122 کے 80 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ایک پانچ سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق بھی ہوئی ہے جبکہ لاپتہ افراد کے رشتہ داروں سے رابطہ کے لئے مساجد میں اعلانات بھی کرائے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں 150 کےقریب مسافر سوار تھے۔
گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرمی کے ذریعے ریسکیو آپریشن کی ہدایات جاری کی تھیں۔دوسری جانب کشتی کے عملہ سمیت ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا گیا ہے،اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ دریائے راوی کے اس مقام پر کشتی چلانے کے لئے حکومت ٹھیکیداروں سے ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سالانہ وصول کرتی ہے۔

مصنف کے بارے میں