وی آئی پی کلچر سے شہری پریشان ، لاہور کی سڑکیں پروٹوکول کے نام پر بند رہنے لگیں

وی آئی پی کلچر سے شہری پریشان ، لاہور کی سڑکیں پروٹوکول کے نام پر بند رہنے لگیں

لاہور: وی آئی پی کلچر سے لاہور کے شہری پریشان ہیں۔ سڑکیں بھی اکثر پروٹوکول کے نام پر بند رہنے لگیں، مال روڈ پر صبح سویرے لگائے گئے پرو ٹوکول کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، شہریوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہونے لگا اور انہوں نے وی آئی پی کلچر  اور پرٹوکول کے خلاف  نعرے لگائے۔

پانچ نہیں،دس نہیں ،پندرہ نہیں، پوری پچیس گاڑیوں کا پروٹوکول عوام چکرا گئے۔

مال روڈ پر صبح سویرے پروٹوکول کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔اس موقع پر عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ،کئی شہری تو وارڈنز کی منت سماجت کرتے رہے،عوام اور وارڈن کے درمیان تلخ کلامی کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے ،پروٹوکول کے ستائے عوام حکمرانوں کیخلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔لاہور کی شاہراہیں پروٹوکول کے نام پر بند رہنے لگیں ،جبکہ غیر اعلانیہ پروٹو کول کے باعث کئی مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔

دوسری جانب دفاتر پہنچنے والوں کا بر ا حال ہوتا ہے،پروٹوکول کی وجہ سے طلبا بھی مشکلات سے دو چار نظر آتے ہیں ،عوام کا کہنا ہے کہ خدارا غریب عوام کو وی آئی پی کلچر سے چھٹکارا دلایا جائے۔

مصنف کے بارے میں