سید علی گیلانی ہسپتال سے گھر منتقل،ہسپتال کے باہرلوگوں کی ایک بڑی تعداد امڈ آئی

سید علی گیلانی ہسپتال سے گھر منتقل،ہسپتال کے باہرلوگوں کی ایک بڑی تعداد امڈ آئی

سری نگر:  کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیئرمین سید علی گیلانی سری نگر کے ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں ۔سید علی گیلانی 40گھنٹوں تک صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج رہنے کے بعد اسپتال سے رخصت کئے گئے۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر تابش نے کہا کہ گیلانی کے ٹیسٹ ٹھیک نکلنے کے بعد انہیں اسپتال سے رخصت کیا گیا۔ بزرگ مزاحتمی لیڈر کو بدھ کی رات سینہ میں درد ہونے کے بعد صورہ منتقل کیا گیا ،جہاں انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا۔وہ40گھنٹوں تک زیر علاج رہے۔ ڈاکٹر تابش نے کشمیر بتایا کہ سید علی گیلانی کی حالت میں قدرے بہتری ہوئی ۔

انکا کہنا تھا کہ انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ گیلانی جب صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سے باہر آئے تو وہاں پر موجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد انکی جھلک دیکھنے کیلئے نظر آئی۔سید علی گیلانی کو دیکھتے ہی نوجوانوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی اور باہری گیٹ تک انکی گاڑی کے ارد گرد نعرہ بازی کرتے رہے۔اس موقعہ پر سید علی گیلانی نے بھی گاڑی سے باہر ہاتھ نکال کر ہوا میں لہراتے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں