بلاول بارات لیکر پہنچا تودلہن گھروالوں سمیت غائب ہوگئی، دلہا نے دھرنا دے دیا

بلاول بارات لیکر پہنچا تودلہن گھروالوں سمیت غائب ہوگئی، دلہا نے دھرنا دے دیا

بلاول کو دلہن نہ ملی 
گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں  انوکھی کہانی ، دلہن اور اس کے گھر والے غائب ، دلہا نے سسرال کے گھر کے سامنے دھرنا دے دیا ۔گاؤں غلام قادر لغاری میں دلہن اور اس کے گھر والے  بارات آنے سے پہلے ہی گھر چھوڑ گئے ۔

دلہے نے باراتیوں سمیت دلہن کے گھرکے سامنے احتجاج شروع کر دیا۔ ہاتھوں پر لال مہندی لگائے  اور گلے میں ہار پہنے دلہا  بلاول کا  کہنا ہے کہ پندرہ سال قبل نکاح ہوا ۔ آج رخصتی ہونی تھی، اس کی بہن کی شادی دلہن کے بھائی سے ہوچکی ہے لیکن اب د سسرال والے دلہن کو رخصت کرنے سے انکاری ہیں ۔
میں اپنی ایک بہن دے چکا ہوں دوسری کیسے دوں پہلے وٹے کا سٹہ ہی نہیں ملا، بلاول
دولہے میاں کا کہنا تھا میری بہن روبینہ کی شادی میرے سالے اعجاز سے ہوچکی ہے،میرا نکاح پروین سے ہوچکا ہے آج رخصتی کرنی تھی اعلی حکام انصاف دلائیں۔

مصنف کے بارے میں