مقدے میں مفرور،ایم کیوایم کے بانی، فاروق ستار اور دیگر ملزموں کے ایک بار پھر وارنٹ جاری

 مقدے میں مفرور،ایم کیوایم کے بانی، فاروق ستار اور دیگر ملزموں کے ایک بار پھر وارنٹ جاری

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ایم کیوایم کے بانی اور فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں کے وارنٹ ایک با رپھر جاری کردیئے۔ عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ جیلوں میں سڑرہے ہیں جبکہ پولیس والے چالان پیش نہیں کررہے۔اشتعال انگیز تقاریر کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی،عدالت نے کیس کا حتمی چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہا ر کیا ،اپنے ریمارکس میں تفتیشی افسر کو مخاطب کرتے ہوئے اے ٹی سی کے جج کا کہنا تھا کہلوگ جیلوں میں سڑرہے ہیں اور آپ مقدمے کا چالان پیش نہیں کررہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو کہا کہ اگر 11 فروری تک چالان پیش نہ کیا گیا تواسے جیل بھیج دیا جائے گا۔
عدالت نے  مقدے میں مفرور ایم کیوایم کے بانی سمیت ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر ملزموں کے ایک بار پھر وارنٹ جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت گیارہ فروری تک ملتوی کردی ۔

مصنف کے بارے میں