ملائیشیا: نوجوان لڑکا انٹر نیٹ پر ویڈیوز دیکھ کر ڈینٹیسٹ بن گیا

کوالالمپور: ڈاکٹر بننے کیلئے انسان کو کسی نہ کسی تعلیمی ادارے یا استاد کی ضرورت ہوتی ہے۔ میڈیکل کے کسی شعبے کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے بھی کافی محنت بھی کرنا پڑتی ہے چاہیئے ایم بی بی ایس یا پھر بی ڈی ایس کے ڈاکٹر بننا چاہیں لیکن ملائیشیا میں ایک 25 سالہ ایسا نوجوان منظر عام پر آیا جس نے انٹر نیٹ پر ویڈیوز دیکھ کر انسانی دانتوں کی بیماریوں کے حوالے سے مہارت حاصل کی اور اپنا جعلی کلینک چلانا شروع کر دیا۔

ملائیشیا میں ایک ڈینٹیسٹ بننے کیلئے کم از کم چھ سال کی تعلیم حاصل کرنا پڑتی ہے۔ مگر محمد اروان نے ان تمام چیزوں کو بالا طاق رکھتے ہوئے ویڈیوز اور میگزین کے ذریعے اپنے آپ کو اس قابل بنا لیا کہ وہ اب لوگوں کا علاج کر سکتا ہے۔ اروان کا یہ کام کچھ زیادہ عرصے نہ چل پایا اور اس کے جعلی کام کا بھانڈا خود ہی اس کے مریض نے پھوڑ دیا اور جب اسے پتہ چلا کہ وہ کوئی ماہر ڈینٹیسٹ ہے اور نہ ہی اس کی خاص تعلیم ہے اور اس نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

پولیس نے پرائیوٹ ہیلتھ کئیر ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت محمد اروان کو گرفتار کر لیا اور 9 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی ملائیشیا میں ایک 63 سالہ جعلی ڈینٹیسٹ کو گرفتار کیا تھا جس نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بغیر کسی میڈیکل کی ڈگری کے 29 سال تک پریکٹس کرتا رہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں