بالی ووڈ کی اصل لڑائیاں

بالی ووڈ کی اصل لڑائیاں

ممبئی :شاہ رخ۔سلمان


کنگ خان اور سلو بھائی کی لڑائی سے کون واقف نہیں ۔یہ لڑائی اس وقت ہوئی جب کترینہ کی برتھ ڈے پارٹی میں شاہ رخ نے سلو بھائی کو ایشوریہ رائے کے حوالے سے مذاق کیا جسکا سلو بھائی نے بہت برا منایا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی تھی۔
شاہ رخ۔عامر


مسٹر پرفیکٹ اور کنگ خان کا جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب عامر نے اپنے پالتو کتے کا نام شاہ رخ رکھا اور اسے اپنے بلاگ پر بھی شئیر کر دیا۔
شاہ رخ۔سیریش کنڈر


شاہ رک خان نے فرح خان کے شوہر کی ایک پارٹی میں اس وقت ٹھکائی کر دی جب سریش نے فلم را ون کے بزنس پر کمینٹ کیا ۔
کرینہ۔بپاشا


2001کی فلم اجنبی کے سیٹ سے شروع ہونے والی ان دو حسیناﺅں کی لڑائی اب کچھ دھیمی پڑتی نظر آرہی ہے وجہ یہ ہے کہ بپاشا سیف کی اچھی دوست ہے ۔
سلمان۔ویوک اوبرائے


سلو بھائی اور ویوک اوبرائے کی لڑائی بہت پرانی ہے ۔بات ہے ان وقتوں کی جب ایشوریہ سلو بھائی کی گرل فرینڈ ہوا کرتی تھی اور سلمان خان کو ویوک کا ایشوریہ سے رابطہ پسند نہیں تھا۔اس لیے سلو بھائی نے ویوک کو دھمکی آمیز فون کالز اور پیغامات بھیجے جسے ویوک نے میڈیا پر شئیر کر دیا۔
دیپیکا ۔کترینہ


دیپیکا پادوکون اور کترینہ کیف کی لڑائی کی کوئی اور وجہ نہیں بلکہ بالی ووڈ کا پلے بوائے رنبیر کپور ہے ۔کترینہ کو اس بات کا بھی دکھ ہے کہ ان کو دیپیکا سے فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں رپلیس کیا گیا۔
ایشوریہ۔سونم


ایشوریہ اور سونم کی یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب ریڈ کارپٹ پر ایشوریہ نے سونم کے ساتھ چلنے سے اس لیے انکار کر دیا کہ سونم نے ان کو کسی میگزین ا نٹرویو میں سینئیر آنٹی ایکٹریس کہا۔
کرینہ کپور ۔امیشا پاٹیل


کرینہ اور امیشا کی لڑائی کی اصل وجہ فلم ”کہو نہ پیار ہے“ ہے ۔گو دونوں کبھی بھی دوست نہیں رہی تھیں لیکن یہ سرد جنگ تب شروع ہوئی جب کرینہ نے یہ فلم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور بعد میں یہ فلم بہت مقبول ہوئی اور مختلف کیٹگریز میں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ ایوارڈ پانے و والی فلم بن گئی