روز 4 آپریشن کرنیوالی 89 سالہ بزرگ خاتون ڈاکٹر

روز 4 آپریشن کرنیوالی 89 سالہ بزرگ خاتون ڈاکٹر

ماسکو: عام طور پر کہا جاتا ہے بڑھتی عمر کے ساتھ انسانی ہمت کم ہو جاتی ہے اور وہ کوئی کام صیح طریقے سے کام بھی نہیں کر سکتا۔ جب انسان کی عمر 60 یا 70 سال سے اوپر چلی جاتی ہے تو اس کی ذہنی اور جسمانی استعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔ لیکن دنیا میں کئی لوگ ایسے ہیں جو بڑھتی عمر کے اثرات کو شکست دے کر بڑھاپے میں بھی ہمت اور حوصلہ جوان رکھتے ہیں۔

 

اس کی ایک مثال روس کے دارالحکومت ماسکو میں دیکھنے کو ملی ہے جہاں ریازان سٹی ہسپتال میں سرجن کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والی ایلا الینیشنا ہیں۔ 89 سالہ یہ بزرگ خاتون روزانہ 4 مریضوں کے آپریشن بھی کرتی ہیں۔ ایلا الینیشنا 67  سال سے طب کے میدان میں سرگرم ہیں اور اپنے معذور بھتیجے اور 8 بلیوں کے ساتھ رہتی ہیں جبکہ وہ آج تک 10 ہزار سے زائد مریضوں کے آپریشنز کر چکی ہیں۔

 

طویل عرصے تک یہ کام کرنے کے بعد بھی ایلا اسے چھوڑنا نہیں چاہتی۔ معمر سرجن کے مطابق ڈاکٹر ہونا صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا ایک انداز ہے اور اگر انہوں نے ریٹائرمنٹ اختیار کرلی تو یہ آپریشنز کون کرے گا۔

 

انہوں نے بتایا وہ ہر چیز کھاتی ہیں، زیادہ خوش رہتی ہیں، بہت زیادہ روتی ہیں اس کے علاوہ ان کی طویل عمر کا کوئی راز نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں