لاہور: اسکولوں میں منشیات کی فروخت کے انکشاف کے بعد پولیس متحرک

لاہور: اسکولوں میں منشیات کی فروخت کے انکشاف کے بعد پولیس متحرک

لاہور: لاہور کے مختلف اسکولوں میں کینڈیز کی صورت میں نشہ آور اشیاء تقسیم کی جانے لگیں۔ بعض اسکولوں کے نوٹس بورڈ پہ آویزاں والدین کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو اسٹرابری کیک اور اسٹرابری متھ کے نام کی کینڈی ہرگز نہ لے کر دی جائے کیونکہ اس میں نشہ آور اجزاء استعمال کیے گئے ہیں۔

نیو نیوز نے معاملہ اٹھایا تو حکام بھی حرکت میں آ گئے۔ ایس پی کینٹ لاہور رانا طاہر نے نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات پہنچنا المیہ ہے۔ پولیس نے 2016 میں 2015 کے مقابلے میں دگنی کاروائیاں کی ہیں۔

یونیورسٹیوں اور کالجوں کے بعد اب سکولوں کے بچوں تک منشیات فروشوں کی رسائی بلاشبہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کا اس ناسور کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں