فضائی مسافروں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ

فضائی مسافروں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ

برسلز: ہوا بازی کی عالمی تنظیم آئی اے ٹی اے نے کہا ہے کہ 2016 ءکے دوران فضائی مسافروں کی تعداد میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے کرایوں میں کمی آئی ہے۔

ایاٹا کے سربراہ الیگزینڈر ڈی جونیاک نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ 2016 ء کے دوران جہاز سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں 6.3 فیصد اضافہ ایک بڑی خبر تھی تاہم انھوں نے متنبہ کیا کہ بڑھتے ہوئے مسافروں کے باعث حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 2016 ء میں 3.7 ارب افراد نے جہاز کے ذریعے سفر کیا جبکہ سال کے دوران 700 نئے فضائی روٹ بھی سامنے آئے۔

2016 ء کے دوران فضائی سفر کیلئے ٹکٹوں کے نرخوں میں اوسطا 44 ڈالر کمی ہوئی جس کی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے۔

مصنف کے بارے میں