لیاری گینگ کے ڈان نے جیل کو دوسرا گھر بنا لیا

 لیاری گینگ کے ڈان نے جیل کو دوسرا گھر بنا لیا

کراچی: لیاری گینگ کے ڈان عزیر بلوچ نے جیل کو دوسرا گھر بنا لیا، قانون کے محافظ ایک قانون شکن کی آﺅبھگت میں دن رات کس طرح مصروف ہیں،عدالت میں پیشی کے دوران سب سامنے آ گیا۔

لیاری گینگ کا سرغنہ عزیر بلوچ شاید سنٹرل جیل میں قیدی کے طور پر نہیں بلکہ پے انگ گیسٹ کے طور پر رہ رہا ہے۔ 
سفید لباس،سر پر سندھی ٹوپی،ہاتھ میں سگریٹ اور انگلی میں دو انگو ٹھیاں، عدالت میں پیشی پر آیا تو لگا جیسے لاٹ صاحب دورے پر نکلے ہیں۔
یہ احساس ندامت ہی تو تھا کہ گینگسٹر نے صحافیوں کو دیکھ کر ہتھکڑی چھپا لی لیکن قانون شکن کی آﺅ بھگت میں مصروف قانون کے رکھوالوں کو ذرا ملال نہ تھا۔
رشوت، لالچ اورسیاسی پشت پناہی کے بل بوتے پر جرائم پیشہ افراد قانون کو کیسے موم کی ناک کی طرح مروڑ لیتے ہیں یہ سمجھنے کیلئے عزیر بلوچ کی جیل اہلکار کے ساتھ بنی تصویر ہی کافی ہے۔

مصنف کے بارے میں