اگلے 24 گھنٹوں میں کن شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جانیئے اس رپورٹ میں

اگلے 24 گھنٹوں میں کن شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جانیئے اس رپورٹ میں

لاہور: ملک میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔چترال، اپردیر، پارہ چنار اور چمن سمیت بالائی علاقوں میں برف پڑ رہی ہے۔ کہیں پرلوگ برف سے کھیل رہے ہیں تو کہیں مسلسل برفباری مشکلات پیدا کررہی ہے۔ بیشترعلاقوں میں بادلوں نے اپنا رنگ جمایا۔

غذر، چترال، پارہ چنارسمیت بالائی علاقوں میں آسمان سے گرتے برف کے گالوں نے ہرطرف سفیدی بکھیر دی۔سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہو گیا ہے۔
بلوچستان کے علاقے چمن اورنوشکی میں برف پڑنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جس سےلوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔
مانسہرہ میں مسافروں نے گاڑی کے ٹائروں پر چین باندھ کرسفرکیا،تو شہریوں نے آگ جلاکرسردی بھگانے کا حل ڈھونڈا۔
سبی،خاران،مستونگ، قلا ت میں موسلادھار بارش ہوئی۔ میانوالی میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
موسم کاحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، جنوبی پنجاب،خیبر پختونخوا، فاٹا اورسندھ میں مزید بارش جبکہ پہاروں پر برفباری کاامکان ظاہر کیاہے۔

مصنف کے بارے میں