سعودی عرب نے ایران کو خبردار کر دیا اور عالمی برادری سے اپیل کر دی

سعودی عرب نے ایران کو خبردار کر دیا اور عالمی برادری سے اپیل کر دی

ریاض: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطی کے ممالک بالخصوص یمن کے امور میں ایرانی مداخلت روکے۔

الجبیر کا یہ مطالبہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوترس کے ساتھ ان کی ملاقات کے دوران سامنے آیا۔ الجبیر نے کہا کہ تہران کی جانب سے باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنا عالمی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

نیویارک روانگی سے قبل عادل الجبیر نے واشنگٹن میں نئی امریکی انتظامیہ کے کئی سینئر عہدے داروں سے ملاقات کی جس کے دوران خطے کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کی راہ پر بات چیت ہوئی۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ابو ظہبی میں ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کر کے ایک احتجاجی یادداشت حوالے کی۔

یادداشت میں باور کرایا گیا ہے کہ ایران کا یمن میں باغیوں کو غیر قانونی طریقے سے ہتھیار فراہم کرنا سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے جو اس عمل کو ممنوع قرار دیتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں