سردی ابھی باقی ہے، کراچی والے نئی لہر کیلئے تیار ہوجائیں

کراچی : کراچی والے سردی کی نئی اور متوقع آخری لہر کیلئے تیار ہوجائیں، ڈی جی میٹ نے درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کردی۔

سردی ابھی باقی ہے، کراچی والے نئی لہر کیلئے تیار ہوجائیں

کراچی :  کراچی والے سردی کی نئی اور متوقع آخری لہر کیلئے تیار ہوجائیں، ڈی جی میٹ نے درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو ایک بار پھر خبردار کردیا، سردی لوٹ کر آنے کی پیشگوئی کردی،  کراچی میں درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک گر جائے گا۔

ڈی جی میٹ کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد میں سردی کی شدت 5 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس ہوگی ساتھ ہی شمال مغرب سے ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں گی۔