مری جائیں لیکن کھائیں دھیان سے

مری:سیاحوں کی شکایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مری میں کارروائی کے دوران ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیا کے استعمال پر ایک ریسٹورنٹ سیل کر دیا جبکہ متعدد کو لاکھوں روپے جرمانے کر دیے گئے ۔

مری جائیں لیکن کھائیں دھیان سے

مری:سیاحوں کی شکایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مری میں کارروائی کے دوران ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیا کے استعمال پر ایک ریسٹورنٹ سیل کر دیا جبکہ متعدد کو لاکھوں روپے جرمانے کر دیے گئے ۔ڈی جی نورالامین مینگل کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مری میں ریسٹورنٹس، ہوٹلز اورکیفے کو چیک کیا۔ زائدالمیعاد تیل کے استعمال پر غیر ملکی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو بیس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ناقص صفائی اور سیاحوں کی شکایت پر ایک کیفے سیل اور ریسٹورنٹ کو پانچ لاکھ جرمانہ کیا گیا۔

کارروائی کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ارکان نے ایک ہوٹل کو ہدایات پر عمل کرنے پرشاباش بھی دی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مری میں ہرسال دو کروڑ کے قریب سیاح آتے ہیں۔ ان کی شکایات کے پیش نظر مری میں فوڈ اتھارٹی کا مستقل دفتر قائم کیا جا رہا ہے جبکہ مال روڈ پر خصوصی شکایات سیل بھی قائم کیا جا رہا ہے۔