امریکہ بھی بھارت سے کم نہیں، ٹرمپ حکومت کا مقبوضہ کشمیر کے2 کھلاڑیوں پربڑا ظلم

امریکہ بھی بھارت سے کم نہیں، ٹرمپ حکومت کا مقبوضہ کشمیر کے2 کھلاڑیوں پربڑا ظلم

واشنگٹن: امریکی حکومت نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے دو کھلاڑیوں کو جو اس مہینے کے آخر میں نیو یارک میں کھیلوں کے ایک مقابلے میں شرکت کے لیے تیار تھے، ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔
34 سالہ عابد حسین خان اور 26 سالہ تنویر حسین نے نیویارک کے پاس سیرینک جھیل پر ورلڈ سنو شُو چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی۔ دونوں کشمیری کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے ایک عہدے دار نے ان کی دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود یہ کہتے ہوئے ویزا دینے سے انکار کر دیا کہ موجودہ پالیسی کے پیشِ نظر انہیں ویزا جاری نہیں کیا جاسکتا۔ حالانکہ بھارت ان ملکوں میں شامل ہے جس کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔