سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری میچ مکھیوں نے رکوا دیا

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری میچ مکھیوں نے رکوا دیا

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ میں کھیلے جارہے تیسرے ون ڈے میچ میں مکھیوں نے میچ کو رکوا دیا۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے میچ کو اس وقت رکوانا پڑا جب ڈھیر ساری مکھیاں میدان میں گھس میں آئیں ۔ مکھیوں کو دیکھ کر تمام کھلاڑی زمین پر لیٹ گئے ۔ انتظامیہ کے اہلکاروں کے سرتوڑ کوششوں ککے بعد مکھیوںکو میدان بدر کیا گیا اور میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کو سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور سری لنکا کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہوا تو دوسرے بلے باز تھرانگہ 31رنز بنانے کے بعد رابادا کی گیند پر پریٹوریئس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پویلیئن لوٹ گئے جبکہ تیسرے بلے باز مینڈس صرف 4رنز بنانے کے بعد فیلکوایوکی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ چندی مال بھی اس میچ میں اپنی بیٹنگ کے جوہر نہ دکھا سکے اور وہ بھی صرف 4رنز بنا نے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز ڈے سلوا نے 16رنز بنائے اور مورس کی گیند پر آملہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔سری لنکا ٹیم کے پہلے بلے باز ڈک ویلا 54رنزکے ساتھ کیریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں 121 رنز سے شکست دے کر 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔