راحت فتح علی خان سفیر بن گئے

لندن : معروف گلوکار راحت فتح علی خان برٹش ایشیئن ٹرسٹ کے سفیر بن گئے، خصوصی تقریب لندن میں ہوئی۔

راحت فتح علی خان سفیر بن گئے

لندن : معروف گلوکار راحت فتح علی خان برٹش ایشیئن ٹرسٹ کے سفیر بن گئے، خصوصی تقریب لندن میں ہوئی۔لندن میں پرنس آف والز کی جانب سے راحت فتح علی خان کو سفیر نامزد کرنے کی تقریب میں شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر بھی شریک ہوئیں ۔تقریب کے موقع پر پاکستانی گلوکار نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ یہ ذمہ داری بخوبی ادا کریں گے، پرنس چارلس نے راحت فتح علی خان کی گائیکی کی تعریف کی اور فن کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

لندن میں پرنس آف والز کی جانب سے برٹش ایشین ٹرسٹ گالا کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنس چارلس نے خصوصی طور پر شرکت کی، تقریب میں راحت فتح علی خان نے اپنی شاندار پرفارمنس سے تقریب کی شان دوبالا کر دی۔