امریکا میں دنیا کی تباہی سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع

امریکا میں دنیا کی تباہی سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع

نیو یارک : امریکا میں دنیا کی تباہی سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں،  جس کیلئے بڑے پیمانے پر زیر زمین لگژری بنکرز کا کام شروع ہو چکا ہے۔

یہ منصوبہ لیری ہال نامی ایک بزنس مین نے شروع کیا تھا۔ عالمی تباہی سے محفوظ رکھنے والے انڈرگراﺅنڈ بنکر تعمیر کرنے والے اس بزنس مین نے اپنے پہلے پراجیکٹ کی بے پناہ مقبولیت کے بعد اسی طرح کا دوسرا پراجیکٹ بھی شروع کر دیا ہے۔ 

ایٹمی جنگ کی صورت میں محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کئے جانے والے یہ بنکر کبھی امریکی فوج کے میزائل ڈپو ہوا کرتے تھے۔ فوج نے امریکہ کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے 72 بنکر تعمیر کئے۔

 لیری ہال کا کہنا ہے کہ ان کے پہلے حفاظتی بنکر کے تمام اپارٹمنٹ فروخت ہوچکے ہیں اور مزید گاہک دوسرے بنکر میں جگہ خرید سکتے ہیں۔ 

‘سروائیول کونڈو ‘کے نام سے بنایا گیا پہلا بنکر ایک پر آسائش منصوبہ ہے۔  اس کے اندر ایک پورے فلور پر محیط سوئمنگ پول ہے جس کے ساتھ واٹر سلائیڈ اور آبشار بھی بنائی گئی ہے۔ جبکہ سوئمنگ پول کے پیچھے ایک راک کلائمبنگ دیوار بنائی گئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں