گھوٹکی میں دولہا نے دلہن کیلئے دھرنا دیدیا

گھوٹکی میں دولہا نے دلہن کیلئے دھرنا دیدیا

گھوٹکی :گھوٹکی میں دولہا نے اپنی دلہن کے لیے دھرنا دیدیا ۔ دولہے کا کہنا ہے کہ جب تک مجھے میری دولہن نہ ملی تب تک دھرنا ختم نہیں کروں گا۔جی ہاں! سیاستدانوں کے دھرنے کے بارے میں تو آپ سنتے رہتے ہیں لیکن اب عام انسان بھی اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دینے لگ پڑے ہیں ایسی ہی کچھ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب  گھوٹکی کا رہائشی بلاول لغاری  اہل خانہ اورعزیز و اقارب کے ہمراہ بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو دروازے پر تالا لگا تھاجبکہ دلہن اور اہل خانہ غائب تھے۔ دولہے نے ایسی غیر متوقع صورتحال دیکھی تو احتجاجا گھر کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گیا۔

 

دولہا بلاول لغاری کہتا ہے کہ میرا نکاح پندرہ سال پہلے ہو چکا ہے جبکہ آج رخصتی تھی۔ میرے سسرال والے دلہن کے بدلے لڑکی کا رشتہ دینے کا مطالبہ کر رکھا تھا مگر میں اپنی ایک بہن کا رشتہ دے چکا ہوں، دوسری کا کیسے دوں۔ دلہن اور اس کے گھر والے میرے 45 ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے ہیں۔دلہن کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ جانے ولاے بلاول لغاری کا کہنا ہے کہ جب تک لڑکی میرے ساتھ رخصت نہیں کی جاتی اس وقت تک دھرنا جاری  رکھوں گا۔