ایران نے بھی امریکہ کو بھرپور جواب دے دیا

 ایران نے بھی امریکہ کو بھرپور جواب دے دیا

تہران: ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے مسلم اکثریتی7 ملکوں کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی کے جواب میں امریکی ریسلنگ ٹیم کو ایک بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لئے ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام غصیمی نے کہا امریکی پالیسیوں کی وجہ سے وزارت خارجہ کو مجبوراً امریکی ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کرنا پڑا۔

امریکی ٹیم کو مغربی ایران میں سولہ اور سترہ فروری کو ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینا تھا.

مصنف کے بارے میں