بڑی خوشخبری آ گئی ،سونے کی قیمتوں میں کمی

بڑی خوشخبری آ گئی ،سونے کی قیمتوں میں کمی

لندن:سونا خریدنے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ گئی۔ یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی کم شرح تبادلہ ہے۔


لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ معمولی بہتر ہوکر 1215.80ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کیلئے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1217.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1212.91 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے نرخ 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1214.90 ڈالر فی اونس رہے۔