نیو نیوز نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم و ستم کو ایسے اجاگر کیا کہ روایتی حریف بھی چیخ اٹھا

نیو نیوز نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم و ستم کو ایسے اجاگر کیا کہ روایتی حریف بھی چیخ اٹھا

لاہور: نیو نیوز مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم و ستم پر بھی چپ نہ رہا۔

کشمیر میں بچوں کی آنکھوں کو چھلنی کرنے سے لیکر حریت رہنماوں کو زہر دینے تک نیو  نیوزنے عالمی ضمیر جنھجوڑنے کی بھرپور کوشش کی جس پر روایتی دشمن بھی نیو کے خلاف چیخ اٹھا۔
بھارتی مظالم کاپردہ چاک کرنے پر حریت رہنما سید علی گیلانی بھی نیونیوز کے معترف رہے ہیں۔ان کاکہناہے کہ مسئلہ کشمیر کواجاگر کرنے کےلیے نیو کی  کاوشوں کو  بھلایا نہیں جا سکتا۔
مودی سرکار اور اس کے پالتو میڈیا نے نیو نیوز کے خلاف خوب محاذگرم کیے رکھا لیکن نیو نیوز نے واضح پیغام دیا کہ حق ،سچ اور مظلوم کے خلاف کھڑے ہونے سے جو نقصان ہوتا ہے ہو جائے۔

احمد قریشی کا پروگرام ایٹ کیو اور اوریا مقبول جان کا پروگرام حرف راز مسلسل کشمیریوں کی آواز بنا رہا۔ نیو نیوز کشمیر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا چینل ہے۔
وزیراعظم نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا پردہ جنرل اسمبلی میں کیا چاک کیا کہ بھارت بلبلا اٹھا۔ نیو نیوز نے 

روشن مستقبل کے خوابوں سے لیبریز آنکھوں کو چھلنی کرنے پر ظالم افواج سے حساب مانگا۔
نیو نیوز نے جنت نظیر وادی میں ہر دن رقم ہونے والی ظلم کی داستان پر عالمی برادری کے ضمیر کو جنجھوڑنے کی کوشش کی، جس پر مکار اور بزدل ہمسایہ چیخ اٹھا۔

حکمرانوں نے جہاں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں غفلت کامظاہرہ کیا وہیں نیونیوز نے ایشو پر روشنی ڈال کر مسلئے پر حکومتی توجہ دلائی۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کاہرفرد نیو نیوز کوخراج تحسین پیش کرتاہے۔

نیو نیوز  اپنے عزم پر قائم ہے اور ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا۔

مصنف کے بارے میں