بنوں کے علاقہ غوریوالہ میں فائرنگ،جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل جاں بحق

بنوں کے علاقہ غوریوالہ میں فائرنگ،جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل جاں بحق

بنوں: غوریوالہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقہ غوریوالہ میں دو موٹرسائیکل سواروں نے ضلعی رہنما جماعت اسلامی ملک طفیل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب  اٹک کے علاقہ ماڑی میں قتل کی واردات ہوئی ہے جس میں باپ نے فائرنگ کرکے اپنی دو بیٹیوں اور بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ بیٹے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ،ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔