مسیحی جوڑے کی شکایت،جرمن عدالت نے مسجد میں اذان پر پابندی لگادی

مسیحی جوڑے کی شکایت،جرمن عدالت نے مسجد میں اذان پر پابندی لگادی

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

برلن:جرمنی میں ایک عدالت نے ایک جرمن جوڑے کی شکایت پر مسجد میں اذان دینے پر پابندی لگادی۔ مسجد کے قریب 600 میٹر کے فاصلے پر رہائش پذیر مسیحی جوڑے کا موقف تھا کہ اذان ان کے مسیحی عقائد اور مذہبی آزادی کے خلاف ہے ۔

تاہم عدالت نے اس مسیحی جوڑے کے اس موقف کی تردید کی کہ اذان ان کی ’مذہبی آزادی‘ کے خلاف ہے۔خیال رہے کہ ترک نژاد مسلمانوں کی یہ مسجد جرمن شہر ڈورٹمنڈ کے نواحی قصبے اوہر ایرکنشویک میں واقعہ ہے جہاں حکام کی اجازت کے بعد نماز جمعہ کے لیے لاو¿ڈ سپیکر پر اذان دی جا رہی تھی۔