ن لیگ کو کنارے سے لگانے کی کوشش ناممکن ہے،زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی سیاست دوبارہ شروع کردی:عابد شیر علی

ن لیگ کو کنارے سے لگانے کی کوشش ناممکن ہے،زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی سیاست دوبارہ شروع کردی:عابد شیر علی

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

فیصل آباد:وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کنارے سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ناممکن ہے،آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی سیاست دوبارہ شروع کردی،زرداری پیسوں کے ذریعے ضمیر خریدنے آئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے آصف علی زرداری کو گولی تو نہیں مارنی تھی۔

 فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ہیلی کاپٹرکویلوکیب کی طرح استعمال کیاجارہاہے،ضمیر فروش سیاست کاراستہ ہمیشہ کیلئے روکناچاہیے،جلسے اورجلوس کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے،یہ سارے چور ہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ سزادیناعدالتوں کاکام ہے،سیاستدانوں کانہیں،سیالوی صاحب قابل احترام ہیں اور مطالبات کرنا ان کا حق ہے۔

وزیرمملکت نے شیخ رشید کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے ریلوے انجن چوری کرکے بیچے، ،یہ شخص سائیکل پر جاتا تھا ،ارب پتی کیسے بن گیا؟مہران بینک لوٹا گیا اس کا حساب کون کریگا؟شیخ رشید کے خلاف نیب میں جانا چاہئے تاکہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جاسکے۔