سعودی عرب کی دنیٰ محمد الغامدی عالمی مقابلہ جیتنے والی پہلی خاتون باکسر بن گئیں

سعودی عرب کی دنیٰ محمد الغامدی عالمی مقابلہ جیتنے والی پہلی خاتون باکسر بن گئیں

لاہور: سعودی باکسر دنیٰ محمد الغامدی نے باکسنگ میں بھی میدان مار لیا اورعالمی مقابلہ جیتنے والی پہلی خاتون باکسر بن گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق روایات سے لڑنے والی سعودی باکسر دنیٰ محمد الغامدی نے اردن میں ہونے والی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے، جرمنی، فلسطین، مصر، عراق، متحدہ عرب امارات، کویت اور میزبان ملک اردن سمیت متعدد ممالک کی باکسرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میدان مارلیا۔خاتون باکسر کا کہنا تھا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد باکسنگ کی تربیت حاصل کرنا شروع کی۔

واضح رہے کہ دنیٰ الغامدی اب تک تین بلیک بیلٹ سمیت چار تمغے اپنے نام کرچکی ہیں۔انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے چار سال قبل باکسنگ کو کچھ عرصے کے لیے خیرباد بھی کہہ دیا تھااورتربیتی مشقوں کے بعد صرف نو ماہ میں اپنا وزن 155 سے کم کرکے 80 کلوگرام کر لیا تھا۔